پاکستان

نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا

توشہ خانہ ریفرنس؛ نواز شریف کا 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے برطانیہ میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا ہے۔‌تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے اور وہ مزید دو روز لندن میں گزاریں گے۔‌لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، بعد ازاں چودہ اکتوبر کو امارات اور 21 اکتوبر کو نجی فلائٹ سے شام چھ بجے لاہور پہنچیں گے۔‌مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں انیس اکتوبر کو درخواست دائر کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے