انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اُٹھا دی

معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اُٹھا دی

کراچی:‌حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اُٹھا دی۔‌سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سُپر سٹار صبا قمر نے فلسطینیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ انشاء اللہ! دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا۔‌قبل ازیں اداکارہ ارمینہ خان نے بھی اپنے پیغام میں لکھا کہ فلسطینی دنیا میں سب سے بہادر لوگ ہیں، انہیں کسی کی سپورٹ نہیں ہے اور دنیا ان کے خلاف ہے، میرے خدا! میں ان چھوٹے بچوں کیلئے خوفزدہ ہوں جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔‌واضح رہے کہ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج اب تک سنبھل نہیں پائی ہے، مختلف جھڑپوں میں اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی جن میں سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے