پاکستان

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف ایکشن نہ لیاجائے:وزارت سیفران کی اداروں کو ہدایت

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف ایکشن نہ لیاجائے:وزارت سیفران کی اداروں کو ہدایت

اسلام آباد:‌وزارت سیفران نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف ایکشن نہ لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔‌وزارت سیفران نے نوٹیفکیشن چاروں صوبوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افغان شہری جن کے پاس دستاویز ہوں ان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔‌نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈز کے حامل افغان مہاجرین پاکستان میں رہ سکتے ہیں، قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو تحفظ حاصل ہو گا۔‌نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے آئندہ فیصلے تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین عارضی طور پر قیام کر سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے