پاکستان

فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصٰی منانے کا اعلان

فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصٰی منانے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصٰی منانے کا اعلان کیا ہے۔ ‌اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر بمباری کی جا رہی ہے، مسلمان فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہو کر ان کے موقف کو تقویت دیں۔ ‌مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں اور واضح کریں کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے