ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں زیر تعمیر گھر کے کنویں سے 3 بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق تینوں لاشیں ایبٹ آباد کے علاقے بجنہ ڈھوڈیال سے برآمد ہوئیں، مرنے والوں کی شناخت ذیشان، منیب اور عمر کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیم نے کنویں سے لاشیں نکال لیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ تینوں بھائی گھر کی تعمیر کا کام خود کر رہے تھے، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔