کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ 24 اکتوبر کے بعد سے مخصوص اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر کام کرنا بند کردے گی۔میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کے مطابق کمپنی تازہ ترین سیکیورٹی فیچر اور ٹیکنالوجیکل جدت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حالیہ وقت کے آپریٹنگ سسٹمز کا استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے پر توجہ رکھنا چاہتی ہے۔ لہٰذا نئے آپریٹنگ سسٹمز پر توجہ رکھنے کے لیے میسجنگ پلیٹ فارم 4.1 اور پُرانے اینڈرائیڈ او ایس رکھنے والے اسمارٹ فونز سے سپورٹ ختم کر رہا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ کن ڈیوائسز میں سپورٹ روکنی ہے اس کا فیصلہ یہ دیکھ کر کیا جاتا ہے کہ کونسی ڈیوائس اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور کتنے کم لوگ ان کو استعمال کر رہے ہیں۔ پرانی ڈیوائسز میں تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس یا وہ فنکشنیلٹی موجود نہیں ہوتی جو واٹس ایپ چلانے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔جن اینڈرائیڈ فونز سے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے والا ہے اس کی فہرست درج ذیل ہے:
سا ئنس و ٹیکنالوجی
واٹس ایپ جلد ہی ان اسمارٹ فونز میں چلنا بند ہوجائے گا
- by web desk
- اکتوبر 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 990 Views
- 2 سال ago