ایڈنبرگ: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے غزہ کے شہریوں کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ جہاں تک ممکن ہوسکا غزہ کے زخمی بچوں، خواتین اور مردوں کا علاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اسکاٹ لینڈ کی عوام نے اپنے دل اور گھر پناہ گزینوں کے لیے کھول دیئے تھے۔فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا کہ ماضی میں بھی شام، یوکرین سمیت کئی ممالک کے لوگوں کو پناہ دی گئی تھی اور پناہ گزینوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ کے اسپتال پر حملہ کر دیا جس میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔ جن میں زخمی اور اور بیماروں کی بڑی تعداد شامل تھی۔