چنئی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے ہرادیا۔نیوزی لینڈ کے 289 رنز کے تعاقب میں افغانستان 34.4 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ افغانستان کے 6 بیٹسمین ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے جس میں سے دو صفر پر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ اپنے چاروں میچز جیت کر اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں کیوی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
افغانستان کی اننگز:
افغانستان کا کوئی بھی بلے باز کیوی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ اوپنرز رحمان اللہ گرباز 11 اور ابراہیم زادران 14 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ رحمت شاہ 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔حشمت اللہ شاہدی 8 رنز، عظمت اللہ عمر زئی 27 رنز ، محمد نبی 7 رنز، راشد خان 8 رنز اور مجیب الرحمان 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔نوین الحق اور فضل الحق فاروقی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اکرام علی خیل 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 3، 3، ٹرینٹ بولٹ نے 2 ، میٹ ہینری اور رچن رویندرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی اننگز:
چنئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے گلین فلپس 71، کپتان ٹام لیتھم 68 اور ول ینگ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیون کانوے 20، راچن رویندرا 32 اور ڈیرل مچل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔مارک چیپ مین 25 اور مچل سینٹنر 7 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور عظمت عمرزئی نے 2، 2 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
افغانستان کا اسکواڈ
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی
کھیل
ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے ہرادیا
- by web desk
- اکتوبر 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 640 Views
- 1 سال ago