کیلیفورنیا: ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم اِنسٹاگرام ایک اسٹِیکر فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے صارف اپنی تصویر سے اسٹیکر بناتے ہوئے ریلز یا اسٹوریز میں لگا سکیں گے۔سربراہ اِنسٹاگرام ایڈم موسیری نے اپنے براڈکاسٹ چینل پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں اس فیچر کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فون میں موجود تصاویر کے اسٹیکر بنانے کے ساتھ صارفین اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دیکھی جانے والی تصاویر کو بھی اسٹیکرز میں بدلا جا سکے گا۔ایڈم موسیری نے فیچر کے متعلق دیگر تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ویڈیو سے معلوم ہوتا ہےکہ صارفین کے پاس تصاویر کو اسٹیکر بنانے کے آپشن کے انتخاب کا اختیار ہوگا۔واضح رہے یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے پلیٹ فارم گزشتہ ہفتے سے نئے پولنگ فیچر کی آزمائش بھی شروع کی ہے جو فیڈ پوسٹ کے نیچے موجود کمنٹس کے خانے میں ظاہر ہوگا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
انسٹاگرام کے نئے اسٹیکر فیچر کی آزمائش جاری
- by web desk
- اکتوبر 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 619 Views
- 1 سال ago