پاکستان

ضلع کرم میں قبا‏ئلی تصادم: فائرنگ سے 7 جاں بحق، 10 زخمی

ضلع کرم میں قبا‏ئلی تصادم: فائرنگ سے 7 جاں بحق، 10 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قبا‏لی تصادم کے باعث کشیدہ صورتحال ہوگئی، فائرنگ کے واقعات میں آج 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔‌جاں بحق افراد میں ایک فریق کے 5 اور دوسرے فریق کے 2 افراد شامل ہیں، 4 روز کے دوران جھڑپوں میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، 4 مئی کو اسکول میں فائرنگ سے 8 افراد کے قتل کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے