لکھنؤ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے ہراکر مسلسل چھٹا میچ جیت لیا۔لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پوری ٹیم 34.5 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا جبکہ جنوبی افریقا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا گیا۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ کے فرق سے بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا پانچویں، پاکستان چھٹے، افغانستان ساتویں، نیدرلینڈز آٹھویں، بنگلادیش نویں جبکہ انگلینڈ ٹورنامنٹ میں پانچ شکستوں کے بعد سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔
انگلینڈ کی اننگز:
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی اننگز کا آغاز ڈیوڈ برسٹو اور ڈیوڈ ملان نے کیا تاہم انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑاگئی اور صرف 52 رنز کے مجموعی اسکور پر ابتدائی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اوپنر جونی برسٹو 14، ڈیوڈ ملان 16 جبکہ جو روٹ اور بین اسٹوکس صفر پر آؤٹ ہوگئے۔کپتان جوز بٹلر 10 رنز، معین علی 15 رنز، کرس ووکس 10، عادل رشید 13 رنز بناسکے جبکہ مارک ووڈ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ولی 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 4، جسپریت بمراہ نے 3، کلدیپ یادیو نے 2 اور رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ روہت شرما مین آف دی میچ قرار پائے۔
بھارت کی اننگز:
بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ اوپنر شبمن گل 9، شریاس ایر 4، کے ایل راہول 39، رویندرا جڈیجا 8، محمد شامی 1 جبکہ ویرات کوہلی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر کپتان روہت شرما نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی امید افزا اننگز کھیلی۔ انھوں نے راہول کے ہمراہ 91 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ بنائی۔جس کے بعد بھارتی مداحوں نے سوریا کمار یادیو سے امیدیں باندھ لی کہ وہ بھارت کے مجموعی اسکور کو فائٹنگ اسکور تک لے جائیں گے لیکن وہ بھی 49 رنز کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3 ، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2، 2 جب کہ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ میچ کامیابی سمیٹ کر میگا ایونٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس پر لیڈ کریں۔ دونوں تیموں کے کپتانوں نے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج
کھیل
ورلڈ کپ
ورلڈ کپ؛ انگلینڈ 129 رنز پر ڈھیر، بھارت کی مسلسل چٹھی فتح
- by web desk
- اکتوبر 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 627 Views
- 1 سال ago