رحیم یار خان میں پسند کی شادی پر جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ بہن کی بھائی کے سسر سے شادی کرائی جائے۔لڑکے کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ جرگے کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جرگے کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، جرگہ ثابت ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 8 ماہ قبل جوڑے نے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔شادی کرنے والے جوڑے نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان کو خطرہ ہے تحفظ دیا جائے۔