پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق شادی کے بعدشوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نیمل خاور عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر حرم شریف میں لی گئی اپنی فیملی فوٹو شیئر کی۔اس تصویر میںحمزہ علی عباسی اور ان کے بیٹے مصطفیٰ نے احرام باندھا ہوا ہے جبکہ نیمل خاور سفیدرنگ کے برقع میں نظر آرہی ہیں۔اس فیملی فوٹو میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے بیٹے کا چہرہ دل والے ایموجی سے چُھپایاگیا ہے۔ جبکہ اس کے کیپشن میں “الحمدللہ” لکھا ہوا ہے۔اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبا ددی جارہی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
حمزہ عباسی ،نیمل خاور نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- by web desk
- نومبر 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 492 Views
- 10 مہینے ago