تجارت

انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر اڑان بھرنے کے بعد کئی روز سے نیچے کی جانب گامزن ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔‌گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 79پیسے کا تھا۔‌پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔‌پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 57 ہزار 625 کی سطح پر پہنچ گیا۔‌گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 57 ہزار 371 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے