دنیا

ورلڈکپ شکست؛ مودی کو پنوتی کہنے پرراہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

ورلڈکپ شکست؛ مودی کو پنوتی کہنے پرراہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

نئی دہلی: بھارتی الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر اور ملک کی بانی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو صرف اس بات پر نوٹس بھیجوا دیا کہ انھوں نے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کی وجہ وزیراعظم مودی کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہونا بتایا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے طنزاً کہا تھا کہ اچھا خاصا ٹیم ٹورنامنٹ کا ہر میچ جیت رہی تھی اور فائنل بھی جیت جاتی لیکں پنوتی میچ دیکھنے پہنچ گئے۔‌بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی کہ راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ پی ایم کا مطلب پرائم منسٹر نہیں بلکہ پنوتی مودی ہے۔‌جس پر الیکشن کمیشن نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ایک نوٹس بھیج دیا اور جواب کے لیے ہفتے کی شام تک کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر انتخابی ضابطہ اخلاق کے اصول و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔‌یاد رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے متعارف کرائے گئے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ سیاسی رہنماؤں کو اپنے حریفوں کے خلاف غیر تصدیق شدہ الزامات لگانے سے منع کرتا ہے۔‌یاد رہے کہ اس سے قبل مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی رکنیت بھی معطل کرکے ان کے انتخابی جلسوں میں شرکت پر پابندی لگائی تھی تاہم سپریم کورٹ نے انھیں 4 ماہ بعد بحال کردیا تھا۔‌بحالی کے بعد راہول گاندھی مودی کی جماعت کے خلاف انڈیا کے نام سے تین درجن کے قریب اپوزیشن جماعتوں کے انتخابی اتحاد ’’انڈیا‘‘ تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے۔ مودی سرکار کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح راہول گاندھی کو انتخابات سے قبل سیاست سے باہر کردیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے