پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو میں مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔‌انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وارنٹ گرفتاری جج عبہر گل نے جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت دے دی۔‌جج نے مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔‌واضح رہے کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے