پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منير کی کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہوئی۔کویت سٹی میں ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیرِ قانون احمد عرفان اسلم اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ارکان بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔