دنیا

روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد

روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد

ماسکو: روس کی سپریم کورٹ نے ایل جی بی ٹی موومنٹ کو انتہا پسند تنظیم قرار دیکر اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔‌غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی تنظیم ’ایل جی بی ٹی موومنٹ‘ کو انتہاپسند تنظیم قرار دے کر اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔‌کیس کی سماعت بند دروازوں کے پیچھے ہوئی تاہم صحافیوں کو عدالتی فیصلہ سننے کی اجازت دی گئی تھی۔ عدالت میں ہم جنس پرستوں کا کوئی نمائندہ دفاع کیلئے موجود نہیں تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام صدر ولادیمیر پوتن کے دور میں روس میں ہم جنس پرستوں کے خلاف دہائیوں سے جاری کریک ڈاؤن کا سب سے سخت قدم ہے۔‌‌یاد رہے کہ روس کے آئین میں تین سال قبل تبدیلی کرکے شادی کی تعریف طے کی گئی تھی جس کے مطابق شادی کا مطلب مرد اور عورت کا اخلاط ہے جبکہ ہم جنس شادیوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔‌دوسری جانب پوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے عدالتی فیصلے پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کریملن اس مقدمے کی پیروی نہیں کر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے