پاکستان تازہ ترین

بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔‌پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا۔‌تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا، چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبرپختونخوا، یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ منیر احمد بلوچ بلوچستان، جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔‌پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سکیورٹی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور ایس ایس پی آپریشنز نے خود سکیورٹی کی نگرانی کی۔‌پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے