کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

لاہور:‌ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔‌ذرائع کے مطابق ہاکیوں کی خریداری، خلاف ضابطہ جی ایس ٹی کی ادائیگیوں میں 11 ملین کی خوردبرد سامنے آئی، غیر قانونی ادائیگیوں کی مد میں 91 ملین کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو اہے۔‌ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی خریداری میں 43 ملین روپے کی کرپشن سامنے آئی۔‌وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ایچ ایف میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر 11 انکوائریوں کا آغاز کر دیا ،ایف آئی اے نے پی ایچ ایف کے صدر سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے