پاکستان تجارت

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حد عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حد عبور کر گیا

کراچی:‌ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔‌کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔‌ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔‌پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 716 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 62 ہزار 234 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔‌یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے