پاکستان

ملک میں کسی کا لاڈلہ ہونے کا تاثر نہیں ہونا چاہیے، فیصل کریم کنڈی

ملک میں کسی کا لاڈلہ ہونے کا تاثر نہیں ہونا چاہیے، فیصل کریم کنڈی

اکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کا لاڈلہ ہونے کا تاثر نہیں ہونا چاہیے۔‌ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ کیا ملک کے سابق وزرائے اعظم کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو رہا ہے؟‌انہوں نے مزید کہا کہ اگر ن لیگ کے قائد نواز شریف کے ساتھ الگ سلوک ہو رہا ہے تو پھر دال میں کالا ہے۔ اگر نواز شریف نے لاڈلہ بننا تھا تو ووٹ کو عزت دو جیسے بیانیوں کی ضرورت نہیں تھی۔‌اُن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی موجودگی میں عام انتخابات ملتوی نہیں ہو سکتے۔‌فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو حق ہے کہ وہ صدر مملکت بننے کی خواہش رکھیں۔‌انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں دھکیلا ہے، ملک میں ایک ایسا الیکشن ہو جس کو لوگ مانیں اور دنیا بھی اسے تسلیم کرے۔‌پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ لوگ جس کو ووٹ دیں ووٹ اسی امیدوار کا گنا جائے، لیول پلیئنگ فیلڈ کےلیے الیکشن کمیشن کو پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے