بیجنگ: چین نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک سمیت دیگر کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو ٹھیک کریں اور دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان حکومت کو دنیا میں تسلیم کرانے کے لیے سیاسی اصلاحات، سیکیورٹی اور ہمسایہ ملکوں سے تعلقات میں بہترین کو ضروری قرار دیا۔انہوں ںے کہا کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کرنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں جامع سیاسی ڈھانچہ، معتدل اور مستحکم ملکی و خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے گی اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔