دنیا

القدس بریگیڈز نے اسرائیل کیخلاف کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی

القدس بریگیڈز نے اسرائیل کیخلاف کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی

فلسطینی تنظیم تحریکِ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے جمعے کو کی گئیں عسکری کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی۔ القدس بریگیڈز کا کہنا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی افواج کو مختلف محاذوں پر مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔‌القدس بریگیڈز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دشمن اسرائیلی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔‌دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 900 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔‌غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 116 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے