دنیا

اطالوی وزیراعظم کا سعودیہ میں مرتد اور ہم جنس پرستی پر سزائیں ختم کرنے کا مطالبہ

اطالوی وزیراعظم کا سعودیہ میں مرتد اور ہم جنس پرستی پر سزائیں ختم کرنے کا مطالبہ

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ اسلامی ثقافت اور یورپی تہذیب کی اقدار اور حقوق میں ’موازنیت کا مسئلہ‘ ہے۔‌عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم نے یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کی تاہم یہ واضح نہیں کہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے۔‌یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی ہے جب دائیں بازو کی انتہائی قدامت پسند جماعت اٹلی پارٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے بھی شرکت کی تھی۔‌وائرل ویڈیو میں اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے سعودی عرب اور وہاں شریعت پر مبنی قانون بالخصوص ارتداد اور ہم جنس پرستی کی سزاؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سزاؤں کو ختم ہونا چاہیے۔‌اٹلی کی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ بات میرے ذہن سے نہیں نکلتی کہ اٹلی میں زیادہ تر اسلامی ثقافتی مراکز کو سعودی عرب کی طرف سے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔‌اٹلی کی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میرا ماننا ہے اسلامی ثقافت کی ایک مخصوص تشریح اور ہماری تہذیب کے حقوق اور اقدار کے درمیان مطابقت کا مسئلہ ہے۔‌اٹلی کی وزیراعظم کے اس وائرل بیان پر حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے