کھیل

نیوزی لینڈ کےخلاف میچ میں میری اننگز کا کریڈٹ ساتھی کھلاڑیوں کو جاتا ہے، بسمہ معروف

نیوزی لینڈ کےخلاف میچ میں میری اننگز کا کریڈٹ ساتھی کھلاڑیوں کو جاتا ہے، بسمہ معروف

پاکستان ویمنز ٹیم کی تجربہ کار بیٹر اور سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ سپر اوور میں جب 11 رنز بنے تو اعتماد بڑھ گیا کہ ہم میچ جیت سکتے ہیں۔‌نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بسمہ معروف نے کہا کہ کیویز کے خلاف دوسرا ون ڈے بھی جیت جاتے تو ایک روزہ سیریز بھی پاکستان کے نام ہوتی۔‌‌انہوں نے کہا کہ اس دورے پر پاکستان ٹیم کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، میچ میں ٹیل اینڈرز کی پرفارمنس بہت عمدہ رہی۔‌تجربہ کار بیٹر نے مزید کہا کہ جب اسکور 250 ہوا تو ہمیں یقین تھا کہ ہم ہدف عبور کرسکتے ہیں۔‌انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ابتدا میں وکٹیں گرگئیں تو عالیہ سے یہی کہا کہ بڑی پارٹنرشپ کی کوشش کریں گے، ہمارے لیے وہ پارٹنرشپ بہت اہم تھی۔‌بسمہ معروف نے کہا کہ اس سیریز میں مجھ سے رنز نہیں ہو رہے تھے اس لئے مجھ پر پریشر تھا، میری ساتھیوں نے بہت ہمت بڑھائی تھی اس اننگز کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے۔‌اُن کا کہنا تھا کہ یہ دورہ ہمارے لیے بہت اچھا رہا، ہم نے ٹی20 سیریز جیتی، کافی مثبت چیزیں اس دورے میں رہیں۔‌بسمہ معروف نے کہا کہ فاطمہ ثنا فائٹر کھلاڑی ہیں، ان میں قائدانہ صلاحیت موجود ہے، وہ ایک اچھی آل راؤنڈر کے طور پر تیار ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے