منڈی بہاءالدین کے علاقے ملکوال میں فائرنگ سے زخمی دکاندار اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق آج صبح نامعلوم افراد نے دکان میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس سے دکاندار زخمی ہوگیا، جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مرکزی انجمن تاجران ملکوال نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی ہے۔ صدر مرکزی انجمن تاجران کے مطابق تاجروں پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ صدر مرکزی انجمن تاجران نے کہا کہ 3 واقعات میں ایک دکاندار جاں بحق اور 2 زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کسی بھی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔