انٹرٹینمنٹ

میرا کا ڈرائیور گھر سے ہیروں کا ہار اور قیمتی گھڑی لے اڑا

میرا کا ڈرائیور گھر سے ہیروں کا ہار اور قیمتی گھڑی لے اڑا

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا جی کو نئی مصیبت نے گھیرلیا، اداکارہ کا ڈرائیور گھر سے ہیروں کا ہار اور قیمتی گھڑی لے اڑا۔‌ ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔‌اداکارہ کے مطابق ان کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کی مالیت کا ہیروں کا ہار اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی جبکہ گھڑی میں بھی قیمتی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔‌پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے وقت اداکارہ گھر پر موجود نہیں تھیں جبکہ ملزم قاسم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے