سا ئنس و ٹیکنالوجی

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ٹوئٹر (ایکس) کی سروس متاثر

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ٹوئٹر (ایکس) کی سروس متاثر

اسلام آباد:‌ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر (ایکس) کی سروس بری طرح متاثر ہوگئی۔‌ڈاؤن ڈیٹکٹر ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) کی سروسز پوری دنیا میں تعطل کا شکار ہیں۔‌میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس پر جانے والے صارفین کو ریگولر ٹوئٹس کی جگہ ’WELCOME TO YOUR TIMELINE‘ لکھا نظر آیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی بڑا مسئلہ ہوا ہے۔‌سروس میسر نہ آنے پر سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس بارے میں ابھی تک ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔‌یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس مارچ اور جولائی میں بھی ایکس کی سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے