انٹرٹینمنٹ

لائبہ خان نے ایک بار پھر عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

لائبہ خان نے ایک بار پھر عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ:‌ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان نے ایک بار پھر عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔‌بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ لائبہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ صحن حرم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔‌مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے نیوی بلو عبائے میں ملبوس ہو کر آنکھوں پر چشمہ لگا رکھا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ خانہ کعبہ کے صحن میں روح پرور لمحات کو کیمرے میں قید کرتی نظر آرہی ہیں۔‌پوسٹ کے کیپشن میں لائبہ نے لکھا کہ الحمداللہ دوبارہ یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی۔‌جیسے ہی اداکارہ نے دوبارہ عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے کے بعد اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ کے لاکھوں پرستاروں کیجانب سے ان کے لیے مبارکبادوں کا نا تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے