انٹرٹینمنٹ

پاکستانی شائقین رنبیر کپور کی ’انیمل‘ کب دیکھ سکیں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستانی شائقین رنبیر کپور کی ’انیمل‘ کب دیکھ سکیں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ کیلئے پاکستانی شائقین کا انتظار ختم ہونے کو ہے اور فلم کی نیٹ فلکس پر ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔‌بھارتی میڈیا زرائع کے مطابق بلاک بسٹر فلم 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی اور پوری دنیا کے شائقین اسے دیکھ سکیں گے۔‌یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نے نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور اس کا مجموعی بزنس ایک ہزار کروڑ تک پہنچنے والا ہے۔‌سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔‌’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔‌انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے