انٹرٹینمنٹ

آج مجھ میں ’تلاش‘ جیسی فلم کرنے کی ہمت نہیں، رانی مکھرجی

آج مجھ میں ’تلاش‘ جیسی فلم کرنے کی ہمت نہیں، رانی مکھرجی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ آج مجھ میں’ تلاش‘ جیسی فلم کرنے کی ہمت نہیں ہے۔‌45 سالہ اداکارہ نے کئی بالی ووڈ فلموں کو فلم بینوں کے ساتھ ناقدین نے بھی سراہا ہے، لیکن تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ آج تلاش جیسی فلم کرنے کی جرات نہیں کرسکتی ہیں۔‌راجا کی آئیگی بارات، غلام، کچھ کچھ ہوتا ہے، بادل، بچھو، چوری چوری چپکے چپکے، تلاش، نوون کلڈ جیسیکا، ہچکی اور مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی رانی مکھرجی کو ہر کردار میں فلم بینوں نے خوب پسند کیا۔‌دوران گفتگو رانی مکھر جی نے انکشاف کیا کہ وہ آج تلاش جیسی فلم نہیں کرسکیں گی، انہوں نے ایسا کرنے کی وجہ بھی بتائی۔‌ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کسی حقیقی زندگی پر مبنی کہانی پر فلم کرتی ہیں، جس کی درست انداز میں تصویر کشی کی گئی ہو، ایسی فلمیں شدت جذبات کے گرد گھومتی ہیں۔‌رانی مکھر جی نے مزید کہا کہ تلاش جیسی فلموں میں ایسی ماں کا کردار نبھانا جس کا بچہ گم ہوگیا ہے، تو ایسی جذبات کی عکاسی مشکل تجربہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشی قسمتی کی بات یہ ہے میں نے یہ کردار حقیقی زندگی میں ماں بننے سے پہلے نبھایا، اب ایسا کرنے کی شاید مجھ میں ہمت ہی نہ ہو۔‌دوران گفتگو انہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا بھی جواب دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے