پاکستان

سبطین خان، اعجاز الحق کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں منظور

سبطین خان، اعجاز الحق کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں منظور

اسلام آباد: الیکشن ٹربیونل میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج بھی جاری ہے۔‌آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔‌راولپنڈی میں الیکشن ٹریبیونل نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی اپیل منظور کرلی۔‌ٹریبیونل نے ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سبطین خان کو صوبائی حلقہ پی پی 88 میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔‌‌این اے 55 سابق وزیر اعجاز الحق کی اپیل بھی منظور ہوگئی۔ الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ معمولی باتوں پر کاغذات نامزدگی مسترد پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔‌فواد چودہری کے چچا چوہدری شہباز حسین کے جہلم سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ان پر اثاثے ظاہر نا کرنے کے اعتراضات تھے۔‌اسلام آباد ہائی کورٹ کے الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے الیاس مہربان، عامر مغل، شیراز کیانی، زبیر فاروق سمیت 51 اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے