پاکستان

ماحول کی بہتری کے لیے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

ماحول کی بہتری کے لیے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کے لیے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔ ‌نجی نیوزچینل کے پروگرام میں دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول نہیں، ہم جلسوں میں نہیں جاسکتے، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔‌دوران انٹرویو مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد کی حمایت کی اور انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں انتخابات ہوتے ہیں اور ہر قیمت پر ہوتے ہیں تو ہم حصہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے