پاکستان

باجوڑ: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، 5 اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

باجوڑ: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، 5 اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

خیبر پختون خوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے۔‌پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے بیلوٹ فرش میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہل کار جاں بحق، جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔‌باجوڑ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا ہے۔‌باجوڑ پولیس کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جا رہے تھے کہ دھماکے کا نشانہ بن گئے۔‌دھماکے سے پولیس کا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔‌لاشوں اور زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔‌فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی کسی دہشت گروہ نے اس کی ذمے داری قبول کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے