انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے پاکستانی مداحوں کیلیے خوشخبری، "ٹائیگر3” اوٹی ٹی پلیٹ پرریلیز

سلمان خان کے پاکستانی مداحوں کیلیے خوشخبری، "ٹائیگر3" اوٹی ٹی پلیٹ پرریلیز

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے پاکستانی مداحوں کے لیے ان کی سپر ہٹ فلم ” ٹائیگر 3″ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کردی گئی۔‌سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے فینز کو فلم کی ریلیز سے متعلق بتایا۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا ” لاکڈ، لوڈڈ اینڈ ریڈی!!! ٹائیگر آ رہا ہے”‌بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی ہٹ “ٹائیگر” فلموں کی سیریز کے سلسلے کی تیسری فلم ” ٹائیگر3″ دسمبر 2023 میں ریلیز کی گئی تھی۔ ٹائیگر3 بھی دیگر دو فلموں کی طرح باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔‌سلمان خان کے پاکستانی فینز کے لیے ٹائیگر 3 کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم میں سلمان خان نے ٹائیگر اورکترینہ کیف نے زویا کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جو دونوں جاسوس دکھائے ہیں۔ شاہ رخ خان نے بھی فلم میں مہمان اداکار کے طور پر مختصر کردار نبھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے