صحت

اے آئی کی مدد سے حمل سے متعلقہ دل کی بیماری تشخیص کرنے میں کامیابی

اے آئی کی مدد سے حمل سے متعلقہ دل کی بیماری تشخیص کرنے میں کامیابی

فلوریڈا: اے آئی ٹیکنالوجی نے طبی شعبے میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جس میں حاملہ خواتین میں دل کی بیماریوں سے متعلق درست معائنہ کرنے کا اہل ہونا ہے۔‌امریکی سائنسدانوں نے اے آئی ٹیکنالوجی اور عام اسٹیتھسکوپ کے اشتراک کی مدد سے حمل کے دوران دل کی بیماری کے حوالے سے تحقیق کی۔‌فلوریڈا کے شہر سے تعلق رکھنے والے کارڈیولوجسٹ اور تحقیق کے سرکردہ محقق ڈاکٹر ڈیمیلاڈے کا کہنا تھا کہ اے آئی میں اتنی صلاحیت ہے کہ حمل سے متعلقہ دل کے بیماری کو تشخیص کرسکے جسے انگریزی میں peripartum cardiomyopathy کہا جاتا ہے۔‌حمل سے متعلقہ دل کی بیماری اگرچہ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے تاہم قابلِ علاج ہے۔ اس حالت میں بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا دل کافی حد تک کمزور ہوجاتا ہے۔‌امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ نیا ڈیجیٹل اسٹیتھوسکوپ الیکٹروکارڈیوگرام ڈیٹا اور دل کی آوازوں کا تجزیہ کرتا ہے تاکہ باقاعدہ اور طویل وقتی نگہداشت کے مقابلے میں دل کی بیماری کے دو گنا زیادہ کیسز کی نشاندہی کی جا سکے۔‌ماہرین کا کہنا تھا کہ حمل کی وجہ سے دل کی کمزوری کی نشاندہی کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ علامات جیسے سانس لینے میں دشواری، سوجن، وزن میں اضافہ اور دل کی تیز دھڑکن، حمل کی عام علامات پر محمول کیا جاسکتا ہے جو کہ خطرے کا باعث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے