دنیا

سعودی عرب؛ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ماسک پہن کر آنے کی ہدایت

سعودی عرب؛ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ماسک پہن کر آنے کی ہدایت

ریاض: سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگراں ادارے نے موسم میں تبدیلی اور زائرین کی صحت کو مقدم رکھتے ہوئے طبی ہدایات جاری کی ہیں۔‌عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر سے معتمرین کی ریکارڈ تعداد سعودی عرب پہنچ رہی ہے جب کہ عالمی سطح پر فلو، نزلہ اور کھانسی کے امراض کا بھی موسم ہے۔‌اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارۂ امورِ حرمین شریفین نے اللہ کے مہمانوں کو صحت بخش دورہ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے ہیں تاکہ بیمار پڑ کر وہ قیمتی اور بابرکت لمحات سے محروم نہ ہوجائیں۔‌‌ادارے کی جانب سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ سعودی عرب آنے والے زائرین میں سے کوئی نزلہ کھانسی یا فلو میں مبتلا ہو تو دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ماسک لازمی لگائیں۔‌بیان میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بغیر ماسک کے داخل نہ ہوں۔ نزلہ زکام ، کھانسی کی صورت میں اپنا خیال رکھیں، آرام کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہ کریں۔‌واضح رہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد سعودی عرب آنے والے معتمرین کی تعداد میں ریکارڈ میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ برس معتمرین کی تعداد نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے