تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔‌چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کیا۔‌عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔‌واضح رہے کہ سنگل بینچ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا۔ سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے