علاقائی قومی

پارا چنار سمیت کرم کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری

پارا چنار سمیت کرم کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری

پاراچنار سمیت کرم کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری ہوئی۔ ‌محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا، کرم میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔‌محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوئی ہیں جو31 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہیں گی۔‌محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، بنوں ، کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان، مکران کے ساحلی علاقوں ، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے