سا ئنس و ٹیکنالوجی

ایپل کا آئی فون میں ایپس کے متعلق تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ

ایپل کا آئی فون میں ایپس کے متعلق تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنے اور اپنی ایپس کے طریقہ کار میں کچھ بنیادی تبدیلیاں متعارف کرانے جارہی ہے۔‌کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق اس تبدیلی کے بعد ایسا پہلی بار ہوگا کہ آئی فون صارفین دیگر ذرائع سے ایپس کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔‌ایپل کا یہ اعلان آئی او ایس (آئی فون کا آپریٹنگ سافٹ ویئر) میں لائی جانے والی بڑی تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔‌نئی تبدیلی کا مطلب ہے کہ آئی فون صارفین ایپل کی حریف کمپنیوں کی ماکیٹ پلیس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جن سے انہیں ان ایپس تک رسائی حاصل ہوگی جو ایپل اسٹور پر موجود نہیں ہوں گی اور سروسز کی ادائیگیوں کے لیے انہیں ان مارکیٹ پلیس کے ادائیگیوں کا نظام استعمال کرنا ہوگا کیوں کہ ایپل کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔‌تبدیلی متعارف کرائے جانے کے علاوہ آئی فون صارفین ایکس باکس کلاؤڈ گیمنگ جیسی اسٹریمنگ سروسز کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، جن پر اس سے قبل پابندی عائد تھی۔‌تبدیلی کے بعد زیادہ تر نئے قواعد کا اطلاق صرف یورپی یونین ممالک میں ہوگا جبکہ گیمز میں لائی جانے والی تبدیلیوں کا اطلاق عالمی سطح پر ہوگا۔‌واضح رہے ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے دباؤ میں لائی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے