دنیا

بیجنگ میں سفارتی تقریب، چینی صدر نے 42 ممالک کے سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کیں

بیجنگ میں سفارتی تقریب، چینی صدر نے 42 ممالک کے سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کیں

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال میں سفارتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے 42 ممالک کے سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کیں۔ ‌پاکستان کے سفیرخلیل الرحمان ہاشمی نے سفارتی اسناد چینی صدر کے حوالے کیں۔ چینی میڈیا کے مطابق افغان سفیر بلال کریمی بھی سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔ ‌انکے علاوہ ایران، یو اے ای، کویت، ملائیشیا، یوکرین اور جاپان کے سفیروں نے بھی اسناد پیش کیں۔ ‌چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے تمام ممالک کے سفیروں کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے