باجوڑ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔باجوڑ پولیس کے مطابق ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریحان زیب خان کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔مقتول ریحان زیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔