پاکستان

وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، چیف الیکشن کمشنر

وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں۔‌بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔‌‌اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔‌انہوں نے کہا کہ پرُامن اور شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا۔ ہم نے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔‌چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن نے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کیں۔‌انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس کا استعمال شفاف انتخابات کیلئے ہے، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے