ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر راگھو چڈا کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ان کی گلوکاری کے جنون سے واقف ہیں اور انہوں نے اس میدان میں بڑھنے کیلئے بہت مدد فراہم کی۔پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ کوئی دوسرا کیریئر شروع کررہی ہیں، اس سے قبل کسی اداکارہ نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن میں موسیقی مقابلوں میں شریک ہوا کرتی تھیں اور انہوں نے چینل کے لائیو شو میں بھی پرفارمنس دی تھی۔واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے اپنا میوزک ڈیبیو ممبئی میوزک فیسٹول میں کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
شوہر کی حوصلہ افزائی سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا، پرینیتی چوپڑا
- by web desk
- فروری 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 358 Views
- 8 مہینے ago