دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنا دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنا دینے سے انکار

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا۔‌غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا۔‌عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے لیے استثنیٰ حاصل نہیں اور ان پر 2020 کے انتخابات کو الٹانے کی سازش کے الزام میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔‌واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے نتائج بدلنے کی کوشش کے مقدمہ میں استثنیٰ مانگا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے