پاکستان

پنجاب اسمبلی کے 4 مزید ارکان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

پنجاب اسمبلی کے 4 مزید ارکان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

لاہور: ‌ آزاد منتخب ہونے والے 4 مزید ارکان پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔‌پی پی 132 سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سے حنیف پتافی، پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے تیمور لالی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔‌چاروں نومنتخب ارکان نے نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر پارٹی رہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نذیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔‌چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، چاروں ارکان نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔‌اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، نواز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے۔‌ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے، مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے