پاکستان

جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں، شہباز شریف

جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن کا ایجنڈا انتشار تھا وہ آج بھی یہی کام کررہے ہین جبکہ نواز شریف صرف عوام کا مفاد سوچ رہے ہیں۔‌تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور 6 سیاسی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے نومنتخب ایک، پنجاب اسمبلی کی 3 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو امیدواروں نے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔‌قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی، پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے کامیاب عامر عنایت شاہانی کی شہباز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔‌اس کے علاوہ خیبرپختون خوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 106 سے حشام انعام اللہ خان اور پی کے 82 سے ملک طارق اعوان کا بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔‌آزاد اراکین نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔‌اراکین کی ن لیگ میں شمولیت پر شہباز شریف نے اُن کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملک میں سیاس عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ہے، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں، ہم نے پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہے۔‌سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں جبکہ نواز شریف اپنی ذات اور سیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں، ہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‌اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کی ترقی چاہتے ہیں کیونکہ دہشت گردی پر قابو پاکر صوبے کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے