پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی کا مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ‌ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔‌اس فیصلے کے بعد مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گے۔‌واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونےو الے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں اکثریتی نشستیں حاصل کی ہیں اور وہ تن تنہا اپنا وزیراعلیٰ لانے کی پوزیشن میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے