کھیل

بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی

بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی۔‌لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم پی ایس ایل میں 3000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔‌بابراعظم نے یہ تاریخی سنگ میل 80 سے زائد اننگز میں انجام دیا۔ انہوں نے پی ایس ایل میچز میں 44.83 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 3004 رنز بنائے ہیں۔‌ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں بابراعظم نے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے تاہم اسکے باوجود انکی ٹیم میچ نہیں جیت سکی۔‌پشاور زلمی 207 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔‌بابراعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں 29 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔
بابر اعظم: 3004
‌فخر زمان: 2381
‌شعیب ملک: 2082

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے